اگلی بار جب آپ کڑی دھوپ میں اپنی پیاس بجھانے کے لیے رس دار تربوز کھا رہے ہوں تو اس کے اندر کالے اور بھورے رنگ کے بیج تھوکنے سے قبل ان کے فوائد کے بارے میں معلومات ضرور حاصل کر لیں۔
اس بات پر یقین کرنا مشکل ہے لیکن تربوز کے بیج جو اکثر تقریباً پھل کی میٹھی، رس دار حس کو بدمزہ کر دیتے ہیں لیکن یہ مت بھولیے کہ یہ بیج غذائیت اور وٹامنز کا پاور ہاؤس ہیں۔
ہیلتھ لائن کے مطابق تربوز کے بیج آپ کو درج ذیل غذائیت فراہم کرتے ہیں۔
کیلوریز کم معدنیات سے مالا مال
تربوز کے بیجوں میں کیلوریز ناقابل یقین حد تک کم اور غذائی اجزا اور معدنیات کئی زیادہ ہوتی ہیں، جو جسم کی عام صحت کے لیے ضروری ہیں۔ ان میں تانبا ، زنک، پوٹاشیم ، میگنیشیم اور آئرن شامل ہوتے ہیں۔
میگنیشیم سے بھرپور
تربوز کے بیجوں میں موجود ہائی میگنیشیم ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور اس عمل کے دوران دل کی صحت بہت بہتر بناتا ہے۔ مزید برآں، یہ بلڈ پریشر کو معتدل رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں، جو دل کی صحت کو مزید بہتر بناتے ہیں۔
ہڈیوں کی مضبوطی
تربوز کے بیجوں میں موجود مواد کا امتزاج ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے علاوہ جسم کی نشوونما میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔
تربوز کے استعمال سے پیدا ہونے والے ایسڈ جسم کے دیگر افعال کے علاوہ خون میں شکر کی سطح کو بھی معتدل رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
آسان استعمال
تربوز کے بیجوں سے لطف اندوز ہونے کے کئی طریقے ہیں۔
انہیں آسانی سے استعمال کے لیے پاؤڈر بنا کر ناشتے میں کسی بھی طریقے سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
جلد اور بالوں کی صحت کے لیے انتہائی مفید
تربوز کے بیج بالوں کو مضبوط بنانے اور جلد کو میں خوبصورت بنانے میں مدد کرتے ہیں۔
آپ کو اسٹورز سے تربوز کے بیج کا تیل بھی مل سکتا ہے۔ اس کا استعمال جلد کی مالش اور نمی کے لیے کیا جاسکتا ہے۔ اسے بالوں کی نشوونما کے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔