لاہور: ٹولنٹن مارکیٹ سے پرندے اور جانور قبضے میں کیوں لیے گئے؟

اتوار 7 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کے حکم پر وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ نے غیر قانونی طور پر پرندوں اور جانوروں کے کاروبار کرنے والوں کے خلاف چھاپے مارے۔ لاہور کی ٹولنٹن مارکیٹ میں ڈی جی وائلڈ لائف کی قیادت میں چھاپے میں پرندے اور جانور قبضے میں لے لیے گئے۔

سینئر وزیر کے آفس سے جاری بیان کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاﺅن کے ہمراہ سپیشل وائلڈ لائف ریڈ سکواڈ نے چھاپے مار کر غیر قانونی کاروبار بند کرا دیا۔ سینئیر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی ہدایت پر ڈی جی وائلڈ لائف نے خود چھاپہ مار ٹیم کی قیادت کی۔ کارروائی میں 2 بگلے، 18 چکور، 7 کالے تیتر، 9 براﺅن تیتر، 5 کوئل، 10 بطخیں اور 2 بندر قبضے میں لے لیے گئے۔

چھاپہ مار ٹیم نے 12 طوطے، 22 لال گانی والے طوطے، 23 بنگالی طوطے، 10 را طوطوں کے بچے اور 12 لال گانی طوطوں کے بچے بھی برآمد کر لیے۔ چھاپہ مار ٹیم نے 3 کالے تیتر مردہ حالت میں برآمد کیے۔ سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے پنجاب میں جنگلات اور جنگلی حیات سے متعلق قوانین پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دیا تھا۔

اس سے قبل 8 سیاہ ریچھ بھی قبضے میں لیے جا چکے ہیں جن کا علاج جانوروں کے تحفظ کی عالمی تنظیم ’فور پا‘ کی ٹیم کے معالج کر رہے ہیں۔ علاج معالجے کے بعد ان ریچھوں کو ان کے قدرتی اور محفوظ ماحول میں منتقل کیا جائے گا۔ فور پا کی ٹیم اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی خصوصی درخواست پر جانوروں کے علاج کے لیے پاکستان پہنچی تھی۔

ٹیم ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر عامر خلیل، ڈاکٹر ایوانووا، ڈاکٹر فرانک گوریٹز اور ویلیزر اینگلوف پر مشتمل ہے۔ جانوروں اور پرندوں کی خرید و فروخت صرف لائسنس رکھنے والے دکاندار ہی کرسکیں گے۔ پنجاب حکومت نے جانوروں اور پرندوں کی خریدوفروخت کا ڈیجیٹل نظام بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

سینئیر وزیر پنجاب نے کہا ہے کہ صرف ان جانوروں اور پرندوں کی خرید و فروخت اور پالا جا سکے گا جن کی قانون میں اجازت ہے۔ وائلڈ لائف ریسکیو فورس بنانے کے کام کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔ پنجاب وائلڈ لائف سروے کا پلان بھی بن گیا ہے، پنجاب میں یہ پہلا سروے ہے جس سے ہر طرح کی جنگلی حیات کا تمام ڈیجیٹل ڈیٹا دستیاب ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امن کے لیے دہشتگردی کے بیانیے کو شکست دینا ہوگی، بلاول بھٹو کا دورہ کوئٹہ کے دوران اظہار خیال

جج کی بیٹی کے ہاتھوں قتل ہونے والے شکیل تنولی کے اہل خانہ کا انصاف کا مطالبہ

شعبان سے 2 ہفتے قبل اغوا ہونے والے 7 افراد بازیاب نہ ہوسکے، اغواکاروں کی دی گئی ڈیڈ لائن بھی ختم

حکومت خود گرنا چاہتی ہے، 12 جولائی کو علامتی دھرنا نہیں ہوگا: حافظ نعیم الرحمان

شادی کے وقت یا علحیدگی سے قبل بیوی کو دیے گئے تحائف واپس ہوں گے یا نہیں، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

ویڈیو

جج کی بیٹی کے ہاتھوں قتل ہونے والے شکیل تنولی کے اہل خانہ کا انصاف کا مطالبہ

مصنوعی آبشار اور سوئمنگ پول نے مظفر آباد کے باسیوں کو اپنا دیوانہ بنالیا

ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی کی نورا کشتی میں کراچی کے عوام کو کیا ملے گا؟

کالم / تجزیہ

4 جولائی: جب نواز شریف نے پاکستان کو ایک تباہ کن جنگ سے بچا لیا

نواز شریف! بولتے کیوں نہیں میرے حق میں؟

شملہ معاہدے کی ‘خفیہ شق’ اور دائروں کا سفر