سیاسی عدم استحکام ختم کرنے کے لیے سیاسی طریقہ اختیار کیا جانا چاہیے، رانا ثنااللہ

اتوار 7 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما و سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ملک اس وقت شدید سیاسی اور معاشی عدم استحکام کا شکار ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سیاسی بحران ختم کرنے کے لیے سیاسی طریقہ ہی اختیار کیا جانا چاہیے، اور کوئی طریقہ نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہاکہ 2018 میں ایک سازش کے تحت پہلے سیاسی اور پھر معاشی بحران پیدا کیا گیا جس کی وجہ سے آج ہمیں مشکلات کا سامنا ہے۔

رانا ثنااللہ نے کہاکہ عمران خان پر بننے والے تمام کیسز درست ہیں، مگر جس طریقے سے ان کو سزائیں دی گئی اس کا انہیں سیاسی فائدہ ہوا۔

سابق وزیر داخلہ نے کہاکہ عمران خان نے توشہ خانہ میں ہیرا پھیری کی جو ریکارڈ پر ہے، انہوں نے گھڑی پہلے چرائی اور رقم بعد میں جمع کرائی۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں اس وقت اتحادی حکومت ہے، یہ جتنی مسلم لیگ ن کی ہے اتنی ہی پیپلزپارٹی اور دیگر اتحادیوں کی بھی ہے۔

رانا ثنااللہ نے کہاکہ اتحادی حکومت میں سب کو ساتھ لے کر چلنا پڑتا ہے اور فیصلوں پر مشاورت کرنا پڑتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ حکومت میں پارٹی نے کوئی ذمہ داری دی تو تسلیم کروں گا۔ عید کے بعد اس حوالے سے پارٹی میٹنگ ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp