ہم آج بھی اینٹی اسٹیبلشمنٹ، عمران خان اور دوسری پارٹیوں کی سیاست ایک ساتھ نہیں چل سکتی، رانا ثنااللہ

ہفتہ 6 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این) کے سینیئر رہنما  و سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان اور دوسری پارٹیوں کی سیاست ایک ساتھ نہیں چل سکتی۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کی سیاست کا مقصد ہی اپنے مخالفین کو ختم کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اینٹی اسٹیبلشمنٹ تاثر عوام میں سرایت کرچکا ہے، ہم آج بھی اینٹی اسٹیبلشمنٹ ہیں لیکن عوام کو الیکشن میں اس بات کی سمجھ نہیں آسکی۔

رانا ثنااللہ نے کہاکہ ہم نے 16 ماہ کی اتحادی حکومت میں ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا مگر اس کی وجہ سے جو مہنگائی کا طوفان آیا وہ ہمارے کھاتے میں پڑگیا۔

انہوں نے کہاکہ ہم سوچ رہے تھے کہ الیکشن جیت جائیں گے اور نواز شریف وزیراعظم بنیں گے لیکن عوام نے ہمیں اکثریت نہیں دی۔

رانا ثنااللہ نے کہاکہ شہباز شریف کا اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلنے کا زیادہ تجربہ ہے اسی لیے انہیں قائد ایوان منتخب کرایا گیا۔

انہوں نے کہاکہ وفاق میں حکومت لینے کے معاملے پر پارٹی میں اختلاف رائے تھا مگر جب فیصلہ ہوگیا تو پھر سب نے اتفاق کیا۔

سابق وزیر داخلہ نے کہاکہ پارٹی میں ہرکسی کو رائے رکھنے کا حق ہے مگر حتمی فیصلہ پارٹی لیڈر کا ہوتا ہے کیونکہ ایسا نہ ہونے کی صورت میں پارٹیاں ختم ہو جاتی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اتحادی حکومت میں دیگر سیاسی پارٹیوں کی رائے کا بھی احترام کرنا پڑتا ہے۔

رانا ثنااللہ نے کہاکہ الیکشن پر الزامات کی بنیاد پر حکومت ختم نہیں ہونی چاہیے، پارلیمنٹ کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے اور یہی جمہوریت کے لیے بہتر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

آزاد کشمیر میں عوام نے دنگا فساد کو مسترد کر کے ترقی کو چنا، اصل امتحان اب شروع ہوا ہے، مریم نواز

شام غم کی سحر نہیں ہوتی!

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی