موزمبیق: کشتی ڈوبنے سے 91 افراد ہلاک

پیر 8 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوب مشرقی افریقی ملک موزمبیق کے شمالی ساحل کے قریب کشتی ڈوبنے کے باعث 91 افراد ہلاک ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، حکام کا کہنا ہے کہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ  افراد سوار تھے جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حادثہ موزمبیق کے صوبے نمپولا کے ساحلی علاقے لونگا کے قریب پیش آیا۔

نمپولا کے سیکریٹری آف سٹیٹ جیم نیٹو نے بتایا کہ بحری جہاز میں کل 130 مسافر سوار تھے، حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں، 34 افراد لاپتہ جبکہ 5 افراد کو زندہ بچالیا گیا ہے۔

جیم نیٹو کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 5 میں سے بچ جانے والے 2 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp