سپرمین کو دنیا میں متعارف کرانے والی کامک بک کی ایک کاپی دنیا کی مہنگی ترین کامک بک بن گئی۔ سپر مین کی کامک بک کی نیلامی 60 لاکھ ڈالرز میں کی گئی۔
ہیریٹیج آکشنز کا کہنا ہے کہ 1938 کی کامک بک ایکشن کامکس نمبر 1کی کاپی کو جمعرات کو ہونے والی نیلامی میں 60 لاکھ ڈالر کی ریکارڈ توڑ بولی ملی۔
اس کامک بک کے سرورق پر مین آف اسٹیل کو دکھایا گیا ہے اور اسے کلیکٹیبل گریڈنگ سروس سی جی سی نے معائنہ کیا اور اسے ’ ویری فائن + 8.5‘کا درجہ دیا گیا، جس سے یہ ایکشن کامکس نمبر 1 کی تیسری سب سے بڑی درجہ بندی کی کاپی بن گئی جو اب بھی موجود ہے۔
سی جی سی نے کہا کہ خیال کیا جاتا ہے کہ کامک کی صرف 100 کاپیاں اب بھی موجود ہیں، کیونکہ سروس نے سالوں میں صرف 78 کاپیوں کی درجہ بندی کی ہے۔
یہ کامک نیشنل الائیڈ پبلی کیشنز نے شائع کیا تھا، جو جدید دور کے ڈی سی کامکس کے پیش رو تھے۔
اس سے قبل سب سے مہنگی کامک بک کا ریکارڈ سپر مین نمبر 1 کی کاپی تھی جو 2022 میں نجی طور پر 5.3 ملین ڈالر میں فروخت ہوئی تھی۔
نیلامی میں فروخت ہونے والی اس سے قبل سب سے مہنگی کامک بک سی جی سی نیئر منٹ پلس 9.6 کاپی تھی جو اسپائیڈر مین کی پہلی نمائش کی کاپی تھی جو ستمبر 2021 میں 3.6 ملین ڈالر میں فروخت ہوئی تھی۔