اسلام آباد میں عید کے موقعے پر سخت سیکیورٹی اقدامات، ڈھائی ہزار جوان و افسران حفاظت پر مامور ہوں گے

پیر 8 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں چاند رات کے دوران اور عید کے دن بھرپور سیکیورٹی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اس حوالے سے  2500 سے زائد افسران و جوان اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔

سینٹرل پولیس آفس میں پیر کو اسلام آباد کے افسران کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز، ڈی آئی جی آپریشنز ، قائم مقام ڈی آئی جی سیکیورٹی اور تمام ایس ایس پی صاحبان نے شرکت کی۔

عید کی سیکیورٹی و ٹریفک پلان کے حوالے سے بتایا گیا کہ چاند رات پر ہلڑبازی، آتش بازی، ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اس سلسلے میں گشت پر مامور اور ٹریفک اہلکاروں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی چیکنگ کی جائے گی۔

عید کی نماز کے لیے فیصل مسجد کے لیے بھی سیکیورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے۔

عید کے تینوں روز تفریحی مقامات پر پولیس کے خصوصی دستے تعینات ہوں گے۔

شاہراہوں پر ٹریفک کی آمدورفت کو یقینی بنانے کے لیے چیف ٹریفک آفیسر کو خصوصی ہدایات جاری کردی گئیں۔

عوام سے چیکنگ کے دوران تعاون کی اپیل

 اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع بھر کی سییکیورٹی کو ڈی آئی جی آپریشنز سپروائز کریں گے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی کہ وہ کسی بھی غیرقانونی فعل سے اجتناب کریں اور دوران چیکنگ پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

عوام کو باور کرایا گیا کہ پولیس کی جانب سے تمام تر اقدامات شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہیں۔ عوام کو مشورہ دیا گیا کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے ساتھ اطلاع پکار 15 پر دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp