چین میں مسافروں کے لیے قرنطینہ کی شرط ختم

اتوار 8 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین نے آج سے اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے لازمی قرنطینہ کی پابندی ختم کر دی ہے۔

چین میں اندرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے لازمی قرنطینہ کی پابندی ختم کر دی گئی ہے۔ جس کےبعد مسافر بنا کسی پابندی کے چین میں سفر کر سکیں گے۔

چین میں قمری سال کی 40 روزہ چھٹیوں کا آغاز ہوا ہے جن میں لوگ بڑی تعداد میں اندرونِ ملک سفر کرتے ہیں۔ اسے دنیا کی سب سے بڑی سالانہ نقل و حرکت کہا جاتا ہے۔

چین میں 2020 میں پھیلنے والی کورونا کی وبا کے بعد یہ پہلی چھٹیاں ہوں گی جن میں اندرونِ ملک سفر پر پابندیاں نہیں لگائی گئیں۔

چین کی ٹرانسپورٹ کی وزارت نے کہا ہے کہ اگلے 40 روز میں دو ارب سے زائد لوگ سفر کریں گے۔قرنطینہ کی پابندی ختم کرنے کے باعث جہاں معیشت کی بحالی کی امید ہے وہیں تیزی سے پھیلتے کورونا وائرس کے بڑھنے کا بھی امکان ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چھٹیوں کے بعد نصف صدی میں پہلی بار سب سے زیادہ متاثر ہونے والی 17 کھرب ڈالر کی چینی معیشت کے پھر سے بحالی کی امید ہے۔ لیکن اس کے ساتھ چین کی ایک ارب 40 کروڑ کی آبادی کو کورونا وائرس کا خطرہ بھی لاحق ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آخر میں چین کے شہریوں کی جانب سے کورونا پابندیوں کے خلاف شدید مظاہرے کیے گئے تھے۔ جس کے بعد کورونا پابندیاںختم کنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اسی دوران چین میں کورونا کی قسم اومیکرون کے نئے ویریئنٹ کے باعث کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ بھی دیکھنے میں آیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp