پاکستانی معروف ماڈل و اداکارہ صرحا اصغر نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک سینئر اداکارہ کی جانب سے فلرز کروانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
اداکارہ صرحا اصغر نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی، اس دوران انہوں نے اپنی پیشہ وارانہ زندگی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ چند روز قبل وہ ایک شوٹ پر موجود تھیں، وہ شوٹنگ سے فارغ ہو کر سیٹ سے باہر آئیں تو ایک سینئر اداکارہ ان سے بات کرنے آ گئیں، بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے میرے متعدد ڈرامے دیکھ رکھے ہیں۔
صرحا نے کہا کہ اس وقت میرے ذہن میں آیا کہ یہ میرے ڈراموں یا اداکاری کی تعریف کریں گی مگر انہوں نے پہلی بار بات کرتے ہوئے مجھے مشورہ دے ڈالا کہ مجھے اپنے چہرے پر ’فلزر‘ کروالینے چاہئیں، میرے ماتھے پر بہت جھریاں آتی ہیں۔ صرحا اصغر کا کہنا تھا کہ میں نے اُن اداکارہ کو جواب میں کہا کہ میں ’فلرز’ نہیں کرواؤں گی۔
صرحا اصغر نے مذکورہ اداکارہ کا نام تو نہیں بتایا مگر اُن کا کہنا تھا کہ اُنہیں مشورہ دینے والی اداکارہ نے خود بھی فلرز کروا رکھے تھے۔
View this post on Instagram
اداکارہ کے انکشاف کے بعد صارفین کا کہنا تھا کہ ان کو فلرز کرانے کی ضرورت نہیں ہے وہ اب بھی بہت خوبصورت ہیں اور انہیں آرٹیفیشل چیزوں کی ضرورت نہیں ہے۔
خیال رہے کہ صرحا اصغر نے دسمبر 2020 میں عمر لالا سے شادی کی تھی اور نومبر 2022 میں ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔