وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف کے دورہ سعودیہ عرب کیساتھ ہی اس دورے کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ مملکت سعودی عرب نے پاکستان کے مرکزی بینک میں ڈپازٹس کو 3 ارب ڈالر سے بڑھا کر 5 ارب ڈالر کرنے فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
اس حوالے سے سعودی عریبیہ ہولڈنگ کمپنی کے سی ای او محمد القحطانی کا کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب نے 5 ارب ڈالرکے سرمایہ کاری منصوبے پرعمل درآمد تیز کردیا ہے۔
محمد القحطانی کے مطابق وزیراعظم پاکستان کے دورہ سعودی عرب اور ولی عہد سے ملاقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور پاکستان اور سعودی عرب نے 5 ارب ڈالرکے سرمایہ کاری منصوبے پرعمل درآمد تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
سعودی عرب مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا
محمد القحطانی کے مطابق سعودی عرب، اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں ڈپازٹس کی گئی رقم کی مالیت 3 ارب سے بڑھاکر 5 ارب ڈالر کرےگا۔ اس کے علاوہ سعودی عرب آئل ریفائنری اور تانبے کی کانوں میں سرمایہ کاری کرےگا۔
محمد القحطانی کے مطابق سعودی عرب کے یہ اقدامات گزشتہ طے پائے وسیع سمجھوتے کاحصہ ہیں۔
پاکستان میں 21 ارب ڈالر سرمایہ کاری
سعودی عریبیہ ہولڈنگ کمپنی کے سی ای او کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان میں 21 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے لیے بات چیت کر رہا ہے. اس منصوبےکے تحت تانبےکی کان پر 7 ارب ڈالر اور آئل ریفائنری پر 14ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔
محمد القحطانی کے مطابق سعودی عرب کی یہ سرمایہ کاری پاکستان سے اقتصادی تعلقات بڑھانے کا مثبت اقدام ہے، سرمایہ کاری سے پاکستان میں ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
تاریخی سنگ میل
محمد القحطانی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ان سمجھوتوں کوپاک سعودی تعلقات کے لیے تاریخی سنگ میل قراردیا ہے۔