سعودی وزیر خارجہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا، نور خان ایئربیس پر استقبال

پیر 15 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا ہے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نور خان ایئربیس پر سعودی عرب کے وفد کا استقبال کیا ہے۔

سعودی عرب کے وزیر ماحولیات و زراعت عبدالرحمٰن عبدالمحسن، وزیر صنعت و معدنی وسائل وفد میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سعودی عرب کے سرمایہ کاری کے نائب وزیر ابراہیم یوسف المبارک بھی وفد کا حصہ ہیں۔

سعودی وفد کے دیگر ارکان میں رائل کورٹ اور مختلف شعبوں کی شخصیات اور اعلیٰ حکام بھی شامل ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ اپنے 2 روزہ دورے کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقاتیں کریں گے۔

سعودی وفد کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرےگا، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ سعودی وزیر کو بچوں کی جانب سے پھول پیش کیے گئے، جبکہ آرمی بینڈ کی جانب سے اسٹیٹک گارڈ کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

ترجمان نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات ہیں، سعودی عرب کے وفد کا 2 روزہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرےگا جبکہ اقتصادی شراکت داری کے لیے بھی مفید ثابت ہوگا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے چند روز قبل اپنے وفد کے ہمراہ سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ کیا تھا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان سے ملاقات کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 45 روز کی توسیع پر اتفاق

ڈیزل اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمتوں میں 5،5 روپوں کی کمی کردی گئی

امریکا نے پولینڈ میں 4 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا منصوبہ منسوخ کردیا

فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ڈاکٹر انعم فاطمہ پر ٹرولنگ، پی ٹی آئی کا خواتین کے ساتھ رویہ ایک بار پھر آشکار

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز