کارکن نماز عید اڈیالہ جیل کے سامنے ادا کرینگے، پی ٹی آئی

منگل 9 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ارباب شیر علی کا کہنا ہے کہ 9اپریل 2022 کو پاکستان کے جمہوری تسلسل کو توڑا گیا، معشیت اور دیگرمعاملات بہتری کی طرف جارہے تھے کہ اس کو بریک لگ گیا۔ وہ پشاور میں ایم این اے شاندانہ گلزار کیساتھ پریس کانفرنس کر رہے تھے۔

اس موقع پر ارباب شیر علی کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ نے جب یہ دیکھا کہ بانی نے اپنی مرضی کے فیصلے دینا شروع کیے تو اس کے بعد تضاد پیدا ہو گیا۔ 9مئی کے بعد پی ٹی آئی زیر عتاب آئی اور پی ٹی آئی کے اوپر کیسز بنائے گیے۔

کسی پارٹی کو اس طرح ختم نہیں کیا جاسکتا، ارباب شیر علی

ارباب شیر علی کا کہنا تھا کہ کسی پارٹی کو اس طرح ختم نہیں کیا جاسکتا، عوام نے جس طرح پی ٹی آئی کو سپورٹ کیا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر درج جعلی کیسز اگر اب بھی ختم نہ کیے گئے تو یہ غیر یقینی اور بے چینی مزید بڑھے گی۔ بانی پی ٹی آئی  کو رہا کرنے کی جدوجہد عید کے بعد زور پکڑے گی۔ پی ٹی آئی کی تحریک اب ایک نئے جزبے کے ساتھ اٹھے گی۔

6 ججز کے عائد الزامات کی تحقیقات ابھی ہونی ہے

ارباب شیرعلی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی جانب سے لکھے گئے خط کے حوالے سے کہا کہ  6 ججز کے عائد الزامات کی تحقیقات ابھی ہونی ہے۔

پارٹی میں اختلافات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں میں اختلافات ہونا کوئی بڑی بات نہیں ہے، کور کمانڈر ہاوس جانا وزیر اعلیٰ کی صوابدید ہوتا ہے۔

کچھ لوگ مفاہمت اور کچھ مزاحمت کی سیاست چاہتے، شاندانہ گلزار

اس موقع پر پی ٹی آئی کی ایم این اے شاندانہ گلزار  کا کہنا تھا کہ پارٹی میں کچھ لوگ مفاہمت اور کچھ مزاحمت کی سیاست چاہتے ہیں۔

انہوں نے اڈیالہ میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بانی سے جیل میں دو بار ملاقات ہوئی ہے، ہر دفعہ بانی نے بنگلہ دیش کی بات کی۔ اڈیالہ جیل کے باہر ہمیں نہیں چھوڑا جارہا لیکن دہشت گرد وہاں پہنچ رہے ہیں۔

شاندانہ گلزار کا کہنا تھا کہ 6 ججز کو ڈرانے کے لیے خط میں پاوڈر بھیجے جارہے ہے، بانی نے واضح کیا ہے کہ کسی صورت ڈیل نہیں کرونگا۔

بانی کو ن لیگ والے جیل میں بھی برداشت نہیں کرسکتے ہے

شاندانہ گلزار کا کہنا تھا کہ بانی کو ن لیگ والے جیل میں بھی برداشت نہیں کرسکتے ہے،بانی کا ساتھ چھوڑنے  کے لیے بڑی بڑی آفرز ملی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ آنے والے بجٹ میں مزید مہنگائی آنے والی ہے، دیگر جماعتوں کے ساتھ اتحاد کرنے کے لیے بات چیت چل رہی ہے، ملک میں عید کے بعد واضح تبدیلی نظر آئی گی۔ہمارے کارکن نماز عید اڈیالہ جیل کے سامنے ادا کرینگے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا، 8 گھنٹے کا کام کافی: دیپیکا پڈوکون

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے