وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزرا صحت خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق مسلم لیگ کے مرحوم کارکن عتیق احمد کے گھر پہنچے۔
اس موقع پر صوبائی وزرا کے ہمراہ رکن صوبائی اسمبلی کوثر جاوید المعروف بی بی وڈیری، مسلم لیگی رہنما رانا عمران بھی موجود تھے۔
صوبائی وزرا نے چند روز قبل فوت ہوجانے والے مسلم لیگی کارکن عتیق احمد کے بچوں سے ان کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور ان کے سروں پر دست شفقت رکھا۔
مزید پڑھیں
اس موقع پر صوبائی وزرا نے بچوں کو عیدی اور گفٹس بھی دیے۔ جب کہ صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کارکن ہمارا اثاثہ ہیں، مسلم لیگ انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی
خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی مرحوم کے بچوں کی کفالت، تعلیم اور شادیوں کے تمام اخراجات برداشت کرے گی۔
اس موقع پر صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگی کارکن عتیق احمد کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ہم مسلم لیگی کارکنوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔