بہاولنگر واقعہ افسوسناک، پولیس اور سیکیورٹی حکام پر مشتمل ٹیم شفاف انکوائری کرے گی، آئی ایس پی آر

جمعہ 12 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک فوج نے صوبہ پنجاب کے شہر بہاولنگر کے تھانے میں پیش آنے والے واقعہ کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی اور پولیس حکام پر مشتمل ٹیم اس واقعہ کی شفاف انکوائری کرے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حال ہی میں بہاولنگر میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جس کو  فوج اور پولیس حکام کی مشترکہ کوششوں سے فوری طور پر حل کیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اس کے باوجود مخصوص مقاصد کے حامل بعض افراد نے ریاستی اداروں اور سرکاری محکموں کے درمیان خلا پیدا کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا شروع کیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ واقعہ کی شفاف تحقیقات یقینی بنانے اور قوانین کی خلاف ورزی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی ذمہ داری کا تعین کرنے کے لیے سیکیورٹی اور  پولیس حکام پر مشتمل ٹیم واقعہ کی مشترکہ انکوائری کرے گی۔ قوانین کی خلاف ورزی اور  اختیارات کے ناجائز استعمال کی ذمہ داری کا تعین کرنے کے لیے انکوائری کی جائے گی تاکہ ذمہ داروں کا تعین اور حقائق کا پتہ لگ سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp