پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران بارش کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان کی رپورٹ جاری کردی گئی، جس کے مطابق کل رات سے ہونے والی بارش کے باعث ایک شخص جانبحق اور 2 زخمی ہوئے ہیں۔
ی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارش کے باعث 1 گھر کو مکمل جبکہ 4 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے، جانی و مالی نقصان کے واقعات لوئر چترال رونما ہوئے۔
ضلع چترال میں بارش کے باعث ٹریفک کے لیے کئی سڑکیں بند ہوگئیں، پی ڈٰ ایم اے کی جانب سے بند شاہراوں کو کھولنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم اے اور متعلقہ ادارے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، پی ڈی ایم اے تمام متعلقہ ادارے کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
ترجمان کے مطابق پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر دی جائے۔