پنجاب حکومت نے مہنگائی کے مارے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے صوبے میں روٹی کی قیمت کم کرکے 16 روپے مقرر کردی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں لکھا کہ الحمدللہ! پنجاب حکومت نے روٹی کی قیمت میں کمی کردی ہے۔
الحمدُللّہ، حکومت پنجاب نے آج سے روٹی کی قیمت کم کر کے 16 روپے فی روٹی مقرر کر دی ہے۔ میں نے پنجاب کے تمام اضلاع اور ممتعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ اس فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ اللّہ ربّ العزت عوام کے لیے مزید آسانی فرمائے۔ آمین
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 14, 2024
انہوں نے لکھا کہ حکومت نے آج سے روٹی کی قیمت کم کرکے 16 روپے مقرر کر دی ہے۔
مزید پڑھیں
مریم نواز نے کہاکہ پنجاب کے تمام اضلاع اور متعلقہ محکموں کو اس ضمن میں ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب میں روٹی 20 روپے میں فروخت ہورہی تھی۔ اور عوام کی جانب سے بار بار روٹی کی قیمت میں کمی کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔