سیاسی قوتیں ہوش کے ناخن لیتے ہوئے ایک دائرے میں رہ کر سیاست کریں، بلاول بھٹو

اتوار 14 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیاسی قوتیں ہوش کے ناخن لیتے ہوئے ایک دائرے میں رہ کر سیاست کریں۔

گڑھی خدا بخش میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاکہ کچھ سیاستدان ذاتی انا کے لیے ملک اور عوام کی قسمت سے کھیل رہے ہیں۔

مزید پڑھیں

انہوں نے کہاکہ ایسے لوگ اب دھاندلی کا ڈھول بجا کر جمہوریت اور ملکی معیشت سے کھیل رہے ہیں۔

چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ خدانخواستہ اگر جمہوریت کا نقصان ہوا تو یہ عوام کا نقصان ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں کوقومی مفاہمت پر کام کرنا چاہیے کیونکہ معاشی بحران اور غربت کی وجہ سے عوام پریشان ہیں۔ آج بھی کچھ سیاستدان پی این اے پارٹ ٹو لانا چاہتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے تمام سیاسی جماعتوں کو میثاق مفاہمت کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ گالم گلوچ کی سیاست سے پاکستان کا نقصان ہوگا، ضروری ہے کہ ہم مل بیٹھ کر ملک کو مشکلات سے نکالیں۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ وفاقی حکومت میں موقع نہیں ملا اس لیے صوبائی حکومت میں 10 نکاتی ایجنڈے پر عمل کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ سیاستدانوں کی ترجیح ملک کو معاشی بحران سے نکالنا ہونی چاہیے، پچھلی بار زرداری صدر تھے تو ہم نے 90 فیصد میثاق جمہوریت پر عمل کیا تھا۔

چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ کہتا ہے کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ انصافی ہوئی جس میں اس وقت کے آمر کے ساتھ عدلیہ بھی شامل تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp