پی ٹی آئی کا اپریل کے آخری ہفتے سے پنجاب میں جلسے کرنے کا فیصلہ، کمیٹی قائم

اتوار 14 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب میں اپریل کے آخری ہفتے سے جلسے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما حماد اظہر نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ایک بیان میں بتایا کہ 21 اپریل سے جلسوں کی شروعات ہوگی۔

حماد اظہر کے مطابق جلسوں کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دینے کے لیے ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جس میں ریحانہ ڈار، مہربانو قریشی، زرتاج گل، سیمابیہ طاہر شامل ہیں۔

اس کے علاوہ کمیٹی میں حافظ حامد رضا، شیخ وقاص اکرم، ملک عامر ڈوگر، سلمان اکرم راجا، زین قریشی اور احمد چٹھہ بھی شامل ہوں گے۔

پی ٹی آئی رہنما ملک احمد خان، میاں اسلم اقبال، عون عباس ببی، رائے حسن نواز اور اعجاز منہاس بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتِخابات کو دھاندلی زدہ قرار دیا ہے۔

اس وقت حکومت کے خلاف اپوزیشن کی مشترکہ تحریک کا آغاز پشین سے ہوچکا ہے جس میں پی ٹی آئی کے علاوہ دیگر جماعتیں بھی شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp