مسلم لیگ ن کا ملک میں سیاسی استحکام کے لیے پی ٹی آئی سے مذاکرات کا عندیہ

منگل 2 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن نے ملک میں سیاسی استحکام کے لیے پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کا عندیہ دیدیا۔

وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہم ملک میں سیاسی استحکام کے لیے پی ٹی آئی کی طرف ہاتھ بڑھانے کے لیے تیار ہیں، مگر اُن پر بھی کچھ ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے ساتھ معاملات اچھے طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں، انہوں نے ماضی میں بھی ہماری غیر مشروط حمایت کی تھی۔

مصدق ملک نے کہاکہ ملک میں سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آ سکتا، نوک جھونک چلتی رہے گی لیکن ضروری ہے کہ ملک آگے بڑھے، اسے چلنے دیا جائے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے سے سب متاثر ہوتے ہیں، اس کے علاوہ ڈالر کے ریٹ سے بھی اس کا تعلق ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف پہلے ہی تمام سیاسی جماعتوں کو پیشکش کرچکے ہیں کہ میثاق معیشت کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp