عجیب و غریب مچھلی نے خاتون کو حیران کر دیا

اتوار 14 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اوریگون سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے غیر متوقع طور پر سب سے بھاری نایاب منکی فیس (بندر کی شکل ) مچھلی پکڑی جو اس نے اپنی زندگی میں اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی تھی۔

امریکی ٹیلی ویژن کے مطابق ٹلامک سے تعلق رکھنے والی ربیکا جونز نے حکام کو بتایا کہ انہوں نے چند سال قبل ہی انٹرنیٹ پر ویڈیو کے ذریعے مچھلیاں پکڑنا سیکھا تھا، جس کے بعد انہوں نے مچھلیاں پکڑنا اور شکار کرنا شروع کیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کی سب سے بڑی مچھلی 2008 میں نیو پورٹ اوریگون میں پکڑی گئی تھی جس کا وزن 3 پاؤنڈ سے زیادہ تھا۔

افسروں نے وضاحت کی کہ اس کے بعد وہ راک فش پکڑنے کی امید میں غریبالڈی کے قریب بارویو جیٹی کی طرف روانہ ہو گئیں۔جہاں اس نے ’منکی فیس ‘ پریکل بیک مچھلی پکڑی جسے اس نے پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔  ربیکا جونز کی جانب سے پکڑی جانے والی مچھلی کا وزن 4.8 پاؤنڈ ہے۔

ان مچھلیوں کو ’منکی فیس ایلز‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، انوکھی بات یہ ہے کہ اگر اس مچھلی کو پانی سے باہر نکال دیا جائے تو وہ ایک دن تک زندہ رہ سکتی ہے۔ اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ مچھلی پتھریلے سمندری علاقوں میں رہتی ہے۔

اوریگون ڈپارٹمنٹ آف فش اینڈ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ وہ 3  سال سے ہرن، ایلک اور ریچھ کا شکار کر رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستانی نژاد امریکی خاتون کو 8 برس کی قید، جرم کیا ہے؟

اسحاق ڈار کی روسی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

بنگلہ دیش اور پاکستان پولیس اکیڈمیوں کے تعاون کو بڑھانے کا اعلان

پتنگ کیوں اڑائی؟ باپ نے 11 سالہ بیٹے کو تشدد کرکے قتل کردیا

پاک لنکا ون ڈے سیریز: سری لنکن کھلاڑیوں کو وطن واپسی پر کس نے اکسایا؟ نام سامنے آگیا

ویڈیو

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

روبوٹ کے ذریعے گردے کی کامیاب سرجری، یہ انسانوں سے بہتر ثابت ہوں گے، ماہرین

کوئٹہ کے کم گیس پر چلنے والے سستے گیزر، سخت سردی میں بڑی نعمت

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ

ایک بدزبان محبوب، بال ٹھاکرے