بھارت میں ایک کاروباری شخص نے ٹاٹا کمپنی کی نینو کار کو سولر الیکٹرک گاڑی میں تبدیل کردیا جس کے ذریعے اب 100 کلومیٹر کا راستہ محض 30 روپے میں طے کیا جا سکتا ہے۔
اس طرح یہ کار ایک کلومیٹر کا سفر صرف 30 سے 35 پیسے میں طے کر رہی ہے جو اس شخص کا ایک کارنامہ ہے۔
انڈیا ٹائمز کے مطابق منوجیت مونڈل نامی اس بزنس مین کا تعلق ریاست مغربی بنگال کے شہر بنکورا سے ہے اور وہ شہر میں اپنی اس نینو سولر الیکٹرک کار میں سفر کرتا ہے۔
اس کار کی حدرفتار80کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ منوجیت کا کہنا ہے کہ اس کار کی تیاری میں اسے کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم اب یہ تجربہ کامیاب ہوچکا ہے اور وہ بہت ہی کم پیسوں میں اپنی گاڑی چلا رہا ہے۔