وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے برستی بارش میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مری کا دورہ کیا اس موقع پر مریم نواز نے بچیوں سے اظہار شفقت کیا اور ایک بازو سے معذور بچی کا علاج کرانے کا حکم بھی دیا۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مری کی اساتذہ اور طالبات سے پڑھائی کے بارے میں دریافت کیا اور پوچھا کہ وہ کہاں سے آتی ہیں، کوئی مسئلہ یا ضرورت ہے تو بتائیں؟
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف برستی بارش میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مری پہنچ گئیں
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مری کی اساتذہ اور طالبات وزیر اعلیٰ مریم نواز کو دیکھ کر خوش گوار حیرت میں مبتلا
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے طالبات سے پڑھائی اور دیگر امور کے بارے میں دریافت کیا
کہاں سے آتی… pic.twitter.com/HlJ7KTLAPc— PMLN (@pmln_org) April 15, 2024
مریم نواز کے برستی بارش میں اسکول کا دورہ کرنے کو صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ مریم نواز مری میں چھٹیاں انجوائے کر رہی ہیں، موسم انجوائے کرنے باہر نکلیں تو قافلے کے آگے جھاڑو سے صفائی کرتے افراد دیکھے جاسکتے ہیں۔
مریم نواز مری میں چھٹیاں انجوائے کر رہی ہیں،،موسم انجوائے کرنے باہر نکلیں تو قافلے کے آگے جھاڑو سے صفائی کرتے افراد دیکھے جاسکتا ہیں pic.twitter.com/5vOCZVXPqF
— Shakir Mehmood Awan (@ShakirAwan88) April 15, 2024
ایک صارف نے مریم نواز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اسکول کا دورہ تو محض بہانہ ہے مریم نواز کا مقصد صرف شاہ خرچیاں کرانا ہے۔
سکول بہانہ ہے
صرف شاہ خرچیاں کروانا ہے
🖐 https://t.co/oHq1V90egc— Hercules Shadow (@idoncorl3on3) April 15, 2024
محمد فیضان لکھتے ہیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مری میں اسکول کا اچانک دورہ کیا مگر کیا ہی حسن اتفاق ہے کہ تیز بارش میں بھی خاکروب جھاڑو اٹھائے گاڑی کے آگے آگے بھاگ رہا ہے۔
وزیر اعلی مریم نواز نے مری میں سکول کا اچانک دورہ کیا مگر کیا ہی حسن اتفاق ہے کہ تیز بارش میں بھی خاکروب جھاڑو اٹھائے گاڑی کے آگے آگے بھاگ رہا ہے pic.twitter.com/0OojG8eLNH
— Muhammad Faizan Khan (@FaizanFayzi) April 15, 2024