خنجراب پاس پر ایف ڈبلیو او کا ریسکیو آپریشن مکمل، سڑک ٹریفک کے لیے کھول دی گئی

پیر 15 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن(ایف ڈبلیو او) نے خنجراب پاس پر ریسیکیو آپریشن مکمل کر کے سڑک ٹریفک کے لیے کھول کر برفانی تودے میں پھنسے سیاحوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے۔

ایف ڈبلیو اور کے مطابق 14 گزشتہ روز خنجراب پاس سے 30 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک برفانی تودہ گرنے سے سڑک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہو گئی تھی، برفانی تودے کی لمبائی 150 میٹر اور اونچائی 25 میٹر تھی۔

برفانی تودہ گرنے سے خنجراب پاس جانے والی 60 سے زائد گاڑیاں اور 180 سے زائد زائرین اور سیاح خاندان پھنس گئے تھے، ایف ڈبلیو او کی ٹیم کو بھاری مشینری کے ساتھ فوری طور پر برفانی تودے کو ہٹانے کے لیے کام پر لگا دیا گیا، پاک فوج کے میڈیکل اسٹاف نے بھی پھنسے متاثرین کو طبی امداد فراہم کی۔

شدید سرد موسم کے باعث پھنسے ہوئے سیاحوں خاص طور پر خواتین اور بچوں کو صحت کے متعلق سنگین خطرات لاحق تھے،سیاحوں کو سردی سے بچانے اور طبی امداد فراہم کرنے کے لیے عارضی رہائش کا بھی انتظام کیا گیا۔

برفانی تودے کے دونوں جانب 48 متاثرہ مریضوں کو ایف ڈبلیو او کے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کے عملے نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی، ایف ڈبلیو او کی جانب سے متاثرہ سیاحوں کو کھانا اور پینے کا صاف پانی بھی پہنچایا گیا

سردی سے متاثرہ 30 سے زائد مریضوں کو ایف ڈبلیو او کے میڈیکل روم میں طبی امداد مہیا کی گئی ، سخت موسم اور حالات کے باوجود بھی ٹریفک کی روانی کے لیے کام رات کے وقت جاری رہا، ایف ڈبلیو او کی ٹیم نے لگاتار کام کرکے برفانی تودہ ہٹانے کا کام مکمل کیا اور سڑک کو ٹریفک کے لیے بحال کیا۔

برفانی تودہ ہٹانے اور سڑک کو کھولنے کے بعد، تمام پھنسے ہوئے سیاحوں کو سوست میں محفوظ علاقے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp