غزہ کے یتیم بچوں کو گود لینے سے متعلق پاکستان میں فلسطینی سفارت خانے کا بیان سامنے آگیا

پیر 15 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں فلسطینی سفارتخانے نے واضح کیا ہے کہ گزشتہ دنوں فلسطینی یتیم بچوں کو گود لینے کے حوالے زیرگردش خبریں جعلی اور من گھڑت تھیں۔

پاکستان میں فلسطینی ریاست کے سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا  پر 3000 فلسطینی یتیم بچوں کو گود لینے کے حوالے سے جو کچھ شائع ہوا، وہ جعلی اور غیر قانونی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی سفارت خانہ ایسی خبروں کی مذمت کرتا ہے اور اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ ریاست فلسطین کی پالیسی کے تحت فلسطینی یتیموں کی کفالت صرف ریاست فلسطین کے اندرہونی چاہیے، ریاست کے باہر اس کی اجازت نہیں ہے، ہم تصدیق کرتے ہیں کہ پاکستان میں کوئی بھی فلسطینی یتیم نہیں آیا ہے۔

فلسطینی سفارت خانے کے مطابق، غزہ جنگ سے متاثرہ فلسطینی عوام کی امداد کے نام پر رقوم جمع کرنے کے لیے مخصوص بینک کھاتوں میں عطیات کے لیے کی جانے والی اپیلیں درست نہیں، فلسطینی سفارت خانے نے ایسی کوئی اپیلیں نہیں کیں۔

فلسطینی سفارت خانے نے پاکستانی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کوئی بھی عطیہ دینے، یتیموں کی کفالت کرنے، یا چھپے ہوئے خاندانوں کی مدد کرنے سے پہلے اس مسئلے کے حوالے سے فلسطینی سفارت خانے سے رابطہ کریں، تاکہ انہیں سرکاری، معتبر اور قابل اعتماد حکام تک رسائی حاصل ہوسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp