کانز فلم فیسٹیول میں پہلی سعودی فلم ’نورہ‘ کی نمائش کا اعلان

منگل 16 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تاریخ میں پہلی مرتبہ کانز فلم فیسٹول نے سعودی فلم ’نورہ‘ کو 77 ویں ایڈیشن میں نمائش کے لیے پیش کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

کانز فلم فیسٹول 14 سے 24 مئی تک جاری رہے گا۔سعودی ہدایات کار توفیق الزیدی کی فلم کی پہلی بار نمائش گزشتہ برس ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹول کے تیسرے ایڈیشن میں کی گئی تھی جسے العلا ایوارڈ کے لیے بہترین فلم قرار دیا گیا تھا۔

کانز فلم فیسٹول کے ڈائریکٹر فریماکس نے اسے ایک ’تاریخی لمحہ ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ’ فلم ’نورہ‘کی نمائش ہمارے لیے باعث اعزاز ہے۔اس سال کے ایڈیشن میں شامل فلموں کا اعلان کرتے ہوئے کانز فیسٹول کے ڈائریکٹر فریماکس نےسعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹول کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’فلم سازی کی صنعت کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے‘۔

فلم کی کہانی ایک لڑکی ’نورہ‘کے گرد گھومتی ہے، ’نورہ‘اپنا زیادہ تر وقت دور دراز گاؤں میں گزارتی ہے۔ پھر ایک نیا استاد اس گاوں میں آتا ہے اور ’نورہ‘اس سے بہت متاثر ہوتی ہے۔ یہ استاد ’نورہ‘کو گاؤں سے باہر امکانات کی ایک وسیع دنیا سے متعارف کراتا ہے۔

ریڈ سی فلم فاونڈیشن کے بورڈ آف ٹرسٹیز کی چیئرپرسن جمانا راشد الراشد نے کانز فلم فیسٹول میں فلم ’نورہ‘ کے انتخاب کو سعودی عرب میں فلم سازی کے میدان میں مملکت کی صلاحیتوں کا اعتراف قرار دیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ہم نے پہلی بار فلم ’نورہ‘میں اسکرین پر جمالیاتی مناظر کو دیکھا تو ہم حیران رہ گئے تھے، فلم کا انتخاب یقینا ایک مثالی کامیابی کی دلیل ہے۔ ریڈ سی فلم کمپنی کے سی ای او محمد الترکی کا کہنا تھا ’کمپنی کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کی کامیابی کا ثمر سوسائٹی کے سامنے ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ