امریکی ایوان نمائندگان میں سوشل میڈیا ویڈیو ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاری کردہ نوٹس میں ٹک ٹاک ایپلی کیشن ان انسٹال کرنے کا کہا گیا ہے اور ٹک ٹاک کو سیکیورٹی خدشات کے باعث ارکان کے لیے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔
امریکی حکومت کی جانب سے تمام سرکاری ڈیوائسز پر ٹک ٹاک کی پابندی لگائے جانے کا بھی امکان ہے۔
واضح رہے کہ امریکی پالیسی سازوں نے ٹک ٹاک کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ چینی حکومت ٹک ٹاک پر دباؤ ڈال کر امریکی صارفین کا ڈیٹا حاصل کرسکتی ہے جو کہ چینی انٹیلی جنس آپریشن میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔