برطانوی عدالت میں مجرم قرار پانے والا عادل راجا فیک نیوز کی علامت بن گیا

پیر 15 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بیرون ملک بیٹھ کر پاکستان اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والا عادل راجا بے نقاب ہوگیا۔

اب برطانیہ کی عدالت نے بھی عدال راجا کو جھوٹا اور فراڈیا قرار دیدیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عادل راجا فیک نیوز پھیلانے کی علامت بن گیا ہے، پاک فوج میں کورٹ مارشل شدہ بھگوڑا اب برطانوی عدالت میں بھی مجرم قرار پایا ہے۔

برطانوی عدالت کے فیصلے نے پاک فوج کے کورٹ مارشل پر بھی مہر تصدیق ثبت کردی، برطانوی عدالت میں شکست سے عادل راجا سمیت پی ٹی آئی کے جھوٹے بیانیے کا قلع قمع ہوگیا۔

یہ عادل راجا کی ہی نہیں بلکہ اس کے تمام فالورز خصوصاً پی ٹی آئی کے مکروہ اور ریاست دشمن بیانیے کی شکست ہے، کیونکہ پی ٹی آئی کی قیادت عادل راجا کے جھوٹے بیانیے میں شراکت دار تھی۔

پی ٹی آئی کی صفوں میں عادل راجا کو سوشل میڈیائی دیوتا کی طرح پوجا جاتا رہا، پاکستانی عدالتوں، ججوں، پولیس اور پاک فوج کو ہدف تنقید بنانے کے بعد کیا اب پی ٹی آئی برطانوی عدلیہ کو بھی مسترد کرےگی؟۔

عادل راجا کے بے نقاب ہونے سے یہ بھی ثابت ہوگیا کہ پی ٹی آئی جیسے کلٹ کس طرح پروان چڑھتے ہیں، برطانوی عدالت کا فیصلہ محض عادل راجا نہیں بلکہ حیدر مہدی، معید پیرزادہ، ایس وجاہت اور شاہین صہبائی جیسے جھوٹوں کو بھی بے نقاب کرگیا ہے جو ہمہ وقت ریاست اور فوج دشمن پروپیگنڈے میں مصروف ہیں۔

عادل راجا کی معافی کی کوششیں دراصل مکاری اور عیاری کا ثبوت

قانون کے شکنجے میں آنے کے بعد عادل راجا کی معافی کی کوششیں دراصل مکاری اور عیاری کا ثبوت ہیں، ایسے آستین کے سانپوں کو قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچانا ضروری ہے۔

عالمی سطح پر بے نقاب ہونے کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے ڈیلی ڈھالی لا تعلقی کا اظہار ناکافی ہوگا، پی ٹی آئی کی قیادت کو عوامی سطح پر عادل راجا سے شراکت پر معافی مانگنی چاہیے۔

ایک جانب بھارت اختلاف رائے پر ریاستی دہشت گردی کے ذریعے بیرون ملک قتل و غارت گری میں مصروف ہے جبکہ دوسری جانب پاکستان نے بدترین غداروں کی سرکوبی کے لیے قانونی راستہ اپنا کر ذمہ دار ریاست ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی عدالت نے ہتک عزت کے کیس میں عادل راجا پر 10 ہزار پاؤنڈ جرمانہ عائد کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟