قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی سنی گئی، محسن نقوی نے بڑا اعلان کردیا

بدھ 11 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے قومی ہاکی ٹیم کے بے روزگار کھلاڑیوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ زخمی کھلاڑیوں کا علاج بھی پی سی بی کے زیر اہتمام کیا جائے گا۔

یہ اعلان چیئرمین پی سی بی نے قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ کی قیادت میں کھلاڑیوں سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ملاقات کے دوران کیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو 8 سال بعد ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے پر مبارکباد بھی دی۔

انہوں نے کہاکہ پی سی بی ہمیشہ کی طرح ہاکی کھلاڑیوں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا اور زخمی کھلاڑیوں کا علاج بھی مکمل طور پر یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے پاکستانی ہاکی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

ملاقات کے بعد ہیڈ کوچ خواجہ جنید اور کپتان عماد بٹ نے میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بھرپور سپورٹ پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی حمایت نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘