روٹی کی قیمت کم کرنے کے خلاف بیان کیوں دیا؟ یونین صدر کے خلاف مقدمہ درج

پیر 15 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب میں روٹی کی قیمت کم کرنے کے نوٹیفکیشن کے خلاف ویڈیو بیان ریکارڈ کرانے پر پولیس نے صدر آل پاکستان نان روٹی ایسوسی ایشن شفیق قریشی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

تھانہ بنی پولیس نے ہیڈ کانسٹیبل رضوان ظفر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔

شفیق قریشی نے پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے خلاف ویڈیو بیان جاری کیا تھا۔

شفیق قریشی گذشتہ رات سے لاپتا تھے تاہم آج ایف آئی آر سامنے آگئی ہے جس کے مطابق 16 ایم پی او کے تحت ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے روٹی کی قیمت 20 روپے سے کم کرکے 16 روپے مقرر کی ہے اور انتظامیہ کو فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دیا ہے۔

حکومت نے آٹے کی قیمت میں کمی کے باعث عوام کو ریلیف دینے کے لیے روٹی کی قیمت کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp