پنجاب میں ذہنی امراض کے اسپتالوں کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ، جدید طریقہ علاج اپنایا جائے گا

منگل 16 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت نے صوبے میں ذہنی امراض کے جدید علاج کی فراہمی اور دماغی امراض کے اسپتالوں کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کا دورہ کیا، سینئر صوبائی وزیر نے مردوں اور خواتین کے لیے مختص وارڈز، دستیاب سہولیات اور انفراسٹرکچر کا معائنہ کیا۔

مریم اورنگزیب نے علاج گاہ میں ادویات، ڈاکٹرز، عملے اور طریقہ علاج سے تمام تفصیلات کا جائزہ لیا، انہوں نے زیرعلاج مریضوں کے لواحقین سے بھی ملاقات کی اور ان سے اسپتال میں سہولیات اور مسائل سے متعلق دریافت کیا۔

اس موقع پر گفتگو میں سینئر وزیرپنجاب نے کہا کہ 1812 میں اس خطے میں ذہنی امراض کے علاج کا سلسلہ شروع ہوا تھا، ہنگری سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ہونگ برگر نے مینٹل ہیلتھ کے شعبے میں یہاں گراں قدر کام کیا۔

’ 1947 کے بعد سے ذہنی صحت اور دماغی امراض کے علاج پر مناسب توجہ نہیں دی گئی، قیام پاکستان کے 77 سال بعد مینٹل ہیلتھ کے شعبے میں جدید طریقہ علاج اور ٹیکنالوجی متعارف کرانے جارہے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ عالمی اور مقامی اداروں کے مطابق پاکستان میں ذہنی صحت سے متعلق امراض بڑھ رہے ہیں، ملک میں بچوں کے ماہرین نفسیات کی خاص طورپر کمی ہے، مینٹل ہیلتھ کے حوالے سے ڈیجیٹل میپنگ بھی کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام میں ذہنی امراض کے حوالے سے آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی، بروقت تشخیص اور علاج سے معاشرے اور افراد کو حادثات سے بچا جاسکتا ہے۔

مریم اورنگزیب کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ذہنی امراض کے شعبے میں اصلاحات، ڈاکٹرز اور عملے کی موجودگی، جدید مشینری اور جدید علاج کی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ