’یہ سرکاری خرچ پر چین جا کر لگائی جانے والی لکیریں ہیں‘ حنا پرویز بٹ پر صارفین کی تنقید

بدھ 17 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ اپنی چند تصاویر سماجی رابطے کی سائیٹ ایکس پر شیئر کیں اور ساتھ لکھا ’چین میں ایک میٹنگ کے دوران‘ جس پر صارفین کی جانب سے ان کا مذاق اڑایا اور تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کیونکہ ان میں کچھ تصاویر ایسی تھیں جس میں حنا پرویز نے ہاتھ میں پنسل تھامے تاثر دینے کی کوشش کی کہ وہ اجلاس کے دوران اہم نکات نوٹ کررہی ہیں جبکہ وہ کاغذ پر پینسل سے لائںیں بنانے میں مصروف تھیں۔

حنا پرویز بٹ کی تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے صحافی احتشام الحق نے طنزاً لکھا کہ بہت اہم میٹنگ چل رہی ہے اللہ پاکستان کو کامیاب کریں۔

عبدالمعیز جعفری لکھتے ہیں کہ حنا پرویز بٹ کو تنقید کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے کیونکہ وہ چینی حکام کو یہ سمجھانے کی کوشش کررہی ہیں کہ ڈالر اور روپے کے درمیان فرق کیا ہے۔

ایک صارف نے حنا پرویز بٹ کا مذاق اڑاتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے اتنی اہم  میٹنگ کی حکمت عملی کاغذ پر بنا لی ہے۔

فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد چوہدری نے تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ کچھ سمجھ بھی آ رہی ہے یا ٹک ٹاک ہی بن رہی ہے؟

صحافی عمران ریاض خان لکھتے ہیں کہ یہ سرکاری خرچ پر چین جا کر لگائی جانے والی لکیریں ہیں، ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ تجربہ کرنے والوں کو مبارکباد۔

ایک ایکس صارف نے کہا کہ یہ صفحے پر لائنیں لگاتے ہوئے اداکاری کر رہی ہیں کہ وہ نوٹس لکھ رہی ہیں، انہوں نے انتخابات چوری کرکے ایسی کٹھ پتلیوں کو مسلط کیا جو اپنے غیر ملکی دوروں پر عوام کے ٹیکس کا پیسہ برباد کررہے ہیں، ان کا حساب کون لے گا؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’بدلہ لینا ہے، چھوڑنا نہیں ہے‘، جذباتی شائقین کی حارث رؤف سے گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل

مڈغاسکر کے دارالحکومت میں مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی