پاکستان اور انڈیا کے نامو ر فنکاروں کی تعلیمی قابلیت جان کر آپ دنگ رہ جائیں

بدھ 17 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ویسے تو یہ کہا جاتا ہے پڑھو لکھو اور بنو گے کامیاب لیکن ہندوستانی اور پاکستانی شوبز انڈسٹری پر راج کرنے والے ان اداکاروں کی تعلیمی قابلیت پر نظر دوڑائیں تو آپ کے ہوش اڑ جائیں گے کیونکہ فنکاروں نے کیرئیر کیلئے پڑھائی کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

شہریار منور:
پاکستانی اداکار شہریار منور اپنی وجاہت اور بیانات کی وجہ سے تو شہرت رکھتے ہیں لیکن بہت کم لوگوں کو پتہ ہو گا کہ تعلیمی اعتبار سے بھی وہ کافی باصلاحیت ہیں۔ شہریار نے آئی بی اے سے گریجویشن کر رکھی ہے۔

عمران عباس:
پاکستان کے ممتاز اداکار عمران عباس جو نوجوانوں کے پسندیدہ اداکار ہیں اور انہوں نے اپنی جاندار اداکاری کی وجہ سے چند سالوں میں اپنے آپ کو منوایا ہے۔ انہوں نے لاہور کالج آف آرٹس سےآرکیٹیکچر کے شعبے میں ڈگری لے رکھی ہے۔

عالیہ بھٹ:
بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کے والدڈائریکٹر اور پروڈیوسر ہیں اس کے باوجود اداکارہ نے فلم انڈسٹری میں جگہ بنانے کے لئے بھرپور محنت کی۔ اداکارہ کی تعلیمی قابلیت بھی صرف میٹرک ہے۔

کرینہ کپور:
کرشمہ کے نقش قدم پر چلتے ہی کرینہ کپور نے بھی پڑھائی کے مقابلے میں کیرئیر کو اہمیت دی۔ کرینہ نے اگرچہ کالج میں داخلہ تو لیا لیکن انھوں نے بارہویں کا امتحان بھی نہیں دیا۔

کرشمہ کپور:
کئی دہائیوں تک بالی وڈ پر راج کرنے والی اداکارہ کرشمہ کپور صرف 5 ویں جماعت پاس ہیں۔ انھوں نے اداکاری کی دنیا میں آنے کے لئے اپنی پڑھائی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔

رنبیر کپور:
لاکھوں دلوں کی دھڑکن سمجھے جانے والے رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ جب انھوں نے تھرڈ ڈویژن میں میٹرک پاس کیا اور اپنے والدین کو بتایا تو خوشی سے ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے کیوں کہ وہ اپنے خاندان کے پہلے میٹرک پاس لڑکے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ بندی کے بعد روسی حملے پر امریکا یوکرین میں کثیرالملکی فورس کی تعینانی کی حمایت کرے گا

لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی گئی

مذاکرات موجودہ پارلیمنٹ کو ختم کرنے کے لیے ہوں گے، محمود اچکزئی، اسمبلیوں سے استعفوں کا بھی عندیہ

کراچی اوپن اسکواش: پہلا دن پاکستانی کھلاڑیوں کے نام رہا

آئی پی ایل سے نکالے گئے بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کا پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

ویڈیو

ڈنکے کی چوٹ پر آپریشن ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیبرپختونخوا حکومت کو سخت جواب

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟