77 سے 2024 تک کون سا الیکشن ہے جو شفاف ہوا ہو؟ رانا ثنااللہ

بدھ 17 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما و سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ جمہوریت کی بنیاد صاف اور شفاف الیکشن ہے مگر سیاستدان آج تک یہ مسئلہ حل نہیں کرسکے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 1977 سے فروری 2024 تک کون سا الیکشن ہے جو صاف اور شفاف ہوا اور اسے سب نے تسلیم کیا ہو۔

انہوں نے کہاکہ 2018 میں شہباز شریف اور بلاول بھٹو نے عمران خان کو ساتھ بیٹھنے کی پیشکش کی تھی مگر بانی پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کو ساتھ ملا کر اپوزیشن کو ہی ختم کرنا چاہتے تھے۔

رانا ثنااللہ نے کہاکہ مجھ پر منشیات کا مقدمہ بنیادی طور پر عمران خان نے بنوایا جبکہ شہزاد اکبر بھی اس میں ملوث تھے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہاکہ شہزاد اکبر نے منشیات کے مقدمہ کے لیے اسلام آباد پولیس سے رابطہ کیا تھا، مگر جب پولیس نے مقدمہ درج نہ کیا تو شہزاد اکبر نے اے این ایف سے بات کی۔

رانا ثنااللہ نے کہاکہ میں نے پارلیمنٹ میں جنرل باجوہ سے کہا تھا کہ مجھ پر منشیات کا مقدمہ آپ نے بنوایا ہے مگر انہوں نے انکار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp