سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے حکام نے وفاقی وزارت داخلہ کے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروائے گئے جواب میں اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ وہ پاکستان کے تحفظات کو سمجھنے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔
مزید پڑھیں
گزشتہ روز وزارتِ داخلہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کروایا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی لگانا ضروری تھا،ایکس کی بندش اظہار رائے کے آئینی حق کی خلاف ورزی نہیں۔
وزارت داخلہ نے اپنے جواب میں کہا تھا ایکس پاکستان میں رجسٹرڈ ہے اور نہ ہی پاکستانی قوانین کی پاسداری کےمعاہدے کا شراکت دار ہے، ایکس نے پلیٹ فارم کے غلط استعمال سے متعلق حکومت پاکستان کےاحکامات کی پاسداری بھی نہیں کی، حکومت پاکستان کے احکامات کی پاسداری نہ ہونے پر ایکس پرپابندی لگانا ضروری تھی۔
وزارت داخلہ کے جواب پر ایکس نے اپنے مختصر بیان میں کہا ہے کہ وہ پاکستانی حکومت کے ساتھ ان کے تحفظات کو سمجھنے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔