ترک فوج کے سربراہ کا جی ایچ کیو کا دورہ، گارڈ آف آنر پیش

جمعرات 18 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے ترکیہ کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل متین گورک نے جنرل ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دفاعی، تربیت اور علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں ممالک کی مسلح افواج کے سربراہان نے دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے فوجی تعاون کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر ترکیہ کی مسلح افواج کے سربراہ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کے ساتھ ساتھ دہشت گردی سے نمٹنے میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو پہنچنے پر ترک فوج کے چیف آف دی جنرل اسٹاف نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

قبل ازیں ترکیہ کمانڈر نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے بھی ملاقات کی اور اس موقع پر دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

افغان طالبان کی جارحیت ناقابل برداشت، مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا، محسن نقوی

کابل، قندھار اور پکتیا میں پاک فضائیہ کے حملے، افغان ترجمان نے تصدیق کردی

پاک فوج کے بہادر جوانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، پی ٹی آئی

پاک افغان سرحدی جھڑپیں: دشمن کی شکست مقدر ہے، افواج فیصلہ کن جواب دے رہی ہیں، خواجہ آصف

ویڈیو

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

پاکستان کیخلاف مودی، افغان اور نیتن یاہو کی ممکنہ سازش، قصور سانحہ، عمران ریاض بمقابلہ شاہد آفریدی

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان