کینیا کے آرمی چیف ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوگئے

جمعہ 19 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کینیا کے آرمی چیف جنرل فرانسس اومونڈی اوگولا ہیلی کاپٹر کریشن ہونے سے ہلاک ہوگئے ہیں۔

کینیا کے صدر ڈاکٹر ولیم روٹو کے مطابق کینیا کے فوجی سربراہ جنرل فرانسس اومونڈی ایک فوجی ہیلی کاپٹر گرنے کے بعد ہلاک ہو گئے ہیں،11 دیگر فوجی اہلکار بھی آرمی چیف کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں سوار تھے، جن میں سے صرف 2 لوگ بچے ہیں۔

ایک نیوز کانفرنس میں صدر ولیم روٹو نے کہا حادثہ 14:20 (11:20 GMT) پر ہوا، کینیا کی فضائیہ نے وجہ معلوم کرنے کے لیے ایک فضائی تحقیقاتی ٹیم روانہ کر دی ہے۔

مسٹر روٹو نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر دارالحکومت نیروبی سے شمال مغرب میں قریباً 400 کلومیٹر (250 میل) دور ایلجیو ماراکویٹ کاؤنٹی میں اڑان بھرنے کے فوراً بعد گرا۔

یاد رہے کہ جنرل فرانسس اومونڈی اوگولا اس سے قبل فوج کے نائب سربراہ اور کینیا کی فضائیہ کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔ گز شتہ برس کینیا کے صدر ویلیم روٹو نے فوج کی سربراہی کے لیے اِنہیں ترقی دی تھی۔ صدر ولیم روٹو نے اپنے آرمی چیف کو ایک بہادر افسر قرار دیا جنہوں نے اپنی ڈیوٹی کے دوران جان دے دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp