پارلیمنٹ ہاؤس میں چوری کی انوکھی واردات سامنے آئی جہاں نماز جمعہ کے بعد مسجد سے متعدد نمازیوں کی جوتیاں چوری ہو گئیں۔
مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے آنے والے متعدد صحافیوں اور قومی اسمبلی کے عملے کی جوتیاں چوری کرلی گئیں۔ متاثرہ نمازی مسجد سے ننگے پاؤں روانہ ہوئے۔ سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
صحافی آصف بشیر چوہدری نے لکھا کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں چور گھس آئے، مسجد سے نمازیوں کے جوتے چرا لیے گئے، سیکیورٹی اور کیمرے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کل ہی صدر زرداری نے سخت سیکیورٹی میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا تھا۔
پارلیمنٹ ہاوس میں چور گھس آئے، سیکیورٹی اور کیمرے دھرے کے دھرے رہ گئے ___!!!
نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران درجن سے زائد افراد کے جوتے چوری ___متعدد صحافی بھی مسجد سے ننگے پیر روانہ
دلچسپ بات یہ ہے کہ کل ہی صدر زرداری نے سخت سیکیورٹی میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا ہے_ pic.twitter.com/kJAnS564Xn
— Asif Bashir Chaudhry (@asifbashirch) April 19, 2024
ثاقب بشیر نے سوال کیا کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں آخر چور کیسے گھس گئے؟
پارلیمنٹ میں چور کیسے گھس گئے ؟ https://t.co/YuSgTZrCk3
— Saqib Bashir (@saqibbashir156) April 19, 2024
ساجد بھٹی نے طنزاً لکھا کہ جو ووٹ چوری کر سکتے ہیں ان کے لیے جوتے چوری کرنا کون سا بڑی بات ہے۔
جو ووٹ چوری کر سکتے ھیں ان کیلئے جوتے چوری کرنا کون سی بڑی بات ھے https://t.co/bU1G0wcwxc
— ساجد بھٹی (@saji772) April 19, 2024
ایک صارف نے لکھا کہ جوتے مہنگے ہوں گے سب چوروں کے تو مزے ہو گئے ہوں گے۔
مہنگے جوتے ہوں گے ناں سب کے چوروں کے تو مزے ہو گئے🤣🤣🤣 https://t.co/yzNajAiRAG
— Ammarah Bakhtiar (@AmmarahB27986) April 19, 2024
ایک ایکس صارف نے سوال کیا کہ پارلیمنٹ میں چوروں کے گھسنے میں سہولت کاری کس نے کی؟
پارلیمنٹ میں چوروں کے گھسنے میں سہولت کاری کس نے کی؟؟؟ https://t.co/GCx89yBmsz
— اکرم راعی Akram Raee (@AkramRaee) April 19, 2024
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نوٹس لے لیا
دوسری جانب پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد سے جوتیاں چوری ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سیکیورٹی عملے کی ناکامی کی تحقیقات کا بھی حکم دے دیا۔
ذرائع کے مطابق جن سیکیورٹی اہلکاروں کی وہاں ڈیوٹی تھی وہ موجود نہیں تھے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سے چور کا پتا چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔