ایرانی صدر کا دورہ پاکستان، ایرانی ایڈوانس سیکیورٹی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

جمعہ 19 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے حوالے سے صدر کی ایڈوانس سیکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ایڈوانس سیکیورٹی ٹیم ایرانی صدر کی حفاظت کی ذمہ داری پر مامور ہے۔ ایرانی صدر کی سیکیورٹی ٹیم دورے سے قبل ایرانی صدر کے سیکیورٹی انتظامات اور لاحق خطرات کا جائزہ لے گی۔

سفارتی ذرائع نے کہا ہے کہ حالیہ اسرائیل ایران کشیدگی کی تناظر میں ایرانی صدر و قیادت کو کئی سنجیدہ خطرات کا سامنا ہے، لاحق خطرات کے باوجود ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان منسوخ یا معطل نہیں کریں گے۔

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم بھی اس وقت دفتر خارجہ میں موجود ہیں۔ ایرانی سفیر کی دفتر خارجہ میں ایڈیشنل سیکرٹری رحیم حیات قریشی سے ملاقات جاری ہے۔

رحیم حیات قریشی دفتر خارجہ میَں ایڈیشنل سیکرٹری برایے مغربی ایشیاء, ایران، افغانستان و ترکیہ ہیں۔ ملاقات میں ایرانی صدر کے دورے کے حوالے سے حالات و جزیات کا جائرہ لیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp