سوات کا علاقہ چارباغ کبھی ہاتھ سے بنی دیدہ زیب ٹوپیوں کا مرکز ہوا کرتا تھا۔ اس علاقے کی 80 فیصد آبادی اسی کاروبار سے وابستہ تھی۔ تب ٹوپیوں کی بناوٹ ایک انڈسٹری کا درجہ رکھتی تھی، جس سے نہ صرف مقامی آبادی کا روزگار جڑا تھا، بلکہ برآمدات کے ذریعے زرِمبادلہ بھی کمایا جاتا تھا۔ وقت گزرنے کے ساتھ یہ انڈسٹری ختم ہوتی گئی لیکن کچھ خاندان اب بھی اپنے آبا و اجدا کے ہنر کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ مزید جانیں سوات سے جنید ابراہیم کی اس ویڈیو رپورٹ میں۔۔۔۔