علامہ اقبال ایکسپریس آتشزدگی کا شکار، ٹرینوں کی آمدورفت معطل

ہفتہ 20 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی سے سیالکوٹ جانیوالی علامہ اقبال ایکسپریس کے انجن میں آگ لگنے سے رحیم یار خان ریجن میں ٹرینوں کی آمد ورفت معطل ہو گئی ہے، تاہم اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ریلوے حکام کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس کے انجن میں آگ لگنے کا واقعہ رحیم یار خان میں فیروزہ ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا، جس کے باعث اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمد رفت معطل ہو گئی، جس کے بعد مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے۔

ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق آگ بجھانے کے بعد انجن تبدیل کرکے علامہ اقبال ایکسپریس کو منزل کی جانب روانہ کردیا جائے گا۔

واضح رہےکہ 2 ماہ قبل رحیم یار خان کے قریب مال گاڑی کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر جانے سے ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت کئی گھنٹے تک معطل رہی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: کوہلو میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن، 5 ہلاک

پی ٹی آئی چیئرمین نے وزیراعظم سے ملاقات اور مذاکرات کے دعوے کی تردید کر دی

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں فوری جنگ بندی پر اتفاق

زمین کے اندر چھپا پانی، وہ راز جس نے دنیا کو عالمگیر آگ سے بچایا

ڈھاکا ایئرپورٹ: دھند کے باعث پروازوں کا نظام متاثر، متعدد بین الاقوامی پروازیں متبادل ہوائی اڈوں پر منتقل

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی