بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کیوں کی؟، پشاور فیملی کورٹ نے شہری کو جیل بھیج دیا

ہفتہ 20 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا میں بیوی کی شکایت پر شوہر کو دوسری شادی کرنے کے جرم میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔ پہلی بیوی نے فیملی کورٹ میں شکایت درجی کی تھی کہ اس کے شوہر نے اس کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کی ہے۔

پشاور میں فیملی کورٹ نے مقامی شخص کو پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے کے جرم میں سزا سنائی اور کہا کہ دوسری شادی کرنے سے پہلے بیوی کی اجازت لینی چاہیے تھی۔

عدالت نے مقامی شہری کو 3 ماہ قید اور 5 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ جرمانہ ادا نہ کیا گیا تو شہری کو مزید 15روز جیل میں رہنا پڑے گا۔ عدالتی فیصلےکے بعد پولیس نے مجرم کو کمرہ عدالت سےگرفتارکرکے سینٹرل جیل پشاور منتقل کردیا۔

واضح رہے کہ بیوی نے بغیر اجازت دوسری شادی کرنے پر شوہر کے خلاف 2022 میں مقدمہ درج کیا تھا جس کا فیصلہ 20 اپریل 2022 کو سنایا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ کے حکم کو سیاسی رنگ دینے کا معاملہ عدالت پہنچ گیا

پی ٹی آئی چیئرمین نے وزیراعظم سے ملاقات اور مذاکرات کے دعوے کی تردید کر دی

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں فوری جنگ بندی پر اتفاق

زمین کے اندر چھپا پانی، وہ راز جس نے دنیا کو عالمگیر آگ سے بچایا

ڈھاکا ایئرپورٹ: دھند کے باعث پروازوں کا نظام متاثر، متعدد بین الاقوامی پروازیں متبادل ہوائی اڈوں پر منتقل

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی