لیجنڈ پلے بیک سنگر  نے بیوی سے چھپ کر دوسری شادی کر لی

بدھ 10 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ میں کئی ایسے مشہور گلوکار ہیں جو اپنے کام سے زیادہ اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے خبروں میں رہے۔ جب ان کا کیریئر عروج پر تھا تب وہ ایک کے بعد ایک غلطیاں کرتے گئے، جس کا خمیازہ انہیں بہت جلد بھگتنا پڑا۔

آج ہم آپ کو ایک ایسے گلوکار کے بارے میں بتائیں گے جنہوں نے میوزک انڈسٹری میں 30 زبانوں میں 15 ہزار گانے گا کر ریکارڈ بنایا۔ وہیں اس گلوکار کا موازنہ کشور کمار اور محمد رفیع سے کیا جاتا تھا۔

بالی ووڈ میں ایک ایسا گلوکار ہے جس نے نیپالی فلم ’سندور‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ اس کے بعد گلوکار نے محمد رفیع، آشا بھوسلے، لتا منگیشکر، الکا یاگنک، انورادھا پوڈوال، سونو نگم، کمار سونو جیسے ستاروں کے ساتھ کئی گانے گائے۔

انہوں نے راجیش روشن، آر ڈی برمن، بپی لہڑی، مانس مکھرجی، کلیان جی ۔ آنند جی جیسے لیجنڈ موسیقاروں کے ساتھ کام کرکے کافی نام اور پیسہ کمایا۔ اس لیجنڈ گلوکار نے 30 زبانوں میں 15 ہزار سے زائد گانے گا کر میوزک انڈسٹری میں تاریخ رقم کی۔

یہاں ہم بات کر رہے ہیں لیجنڈ پلے بیک سنگر ادت نارائن کے بارے میں۔ یکم دسمبر 1955 کو نیپال کے سپتاری ضلع میں پیدا ہوئے ادت کا پورا نام ادت نارائن جھا ہے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز نیپالی فلم سندور سے کیا تھا۔ اس کے بعد کچھ بھوجپوری گانے بھی گائے۔ موسیقار راجیش روشن نے انہیں ہندی فلموں میں گانے کا موقع فلم ’انیس بیس‘ میں دیا۔ تاہم انہیں عامر خان کی فلم ‘قیامت سے قیامت تک’ سے کامیابی ملی۔ اس فلم کا سب سے مقبول گانا ’پاپا کہتے ہیں بڑا نام کرے گا‘ کو ادت نے گایا تھا۔ اس فلم کے ساتھ ہی ادت کی قسمت چمک گئی اور اس گانے کے لیے انھیں پہلا فلم فیئر بہترین گلوکار کا ایوارڈ دیا گیا۔

ادت نارائن کو انڈین گورنمنٹ نے سال 2009 میں پدم شری ایوارڈ سے نوازا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے 3 بار بہترین گلوکار کا نیشنل ایوارڈ بھی حاصل کیا۔ انہیں 5 فلم فیئر بہترین گلوکار کے ایوارڈ بھی مل چکے ہیں۔ حالانکہ ادت آج بھلے ہی فلموں میں کم گاتے ہیں لیکن انہوں نے تقریباً 3 دہائیوں تک میوزک انڈسٹری پر راج کیا۔ اپنے کیریئر کے دوران ان کا موازنہ آنجہانی گلوکار کشور کمار اور محمد رفیع سے کیا جاتا تھا۔

ادت کی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کریں تو وہ کافی تنازعات میں رہے ہیں۔ ریڈیو نیپال میں میتھلی اور نیپالی لوک گیت گا کر اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے ادت نے نہ صرف ایک بار بلکہ 2 بار شادی کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ادت نارائن نے 1984 میں بہار میں رنجنا جھا نامی خاتون سے شادی کی تھی۔ ان کی شادی اس وقت ہوئی تھی جب انہیں بالی ووڈ میں کوئی پہچان نہیں ملی تھی۔

حالانکہ بالی ووڈ میں شناخت بنانے کے بعد ادت نے گلوکارہ دیپا گتراج سے شادی کی۔ ادت کی دیپا کے ساتھ دوسری شادی تھی۔ ان کی پہلی بیوی کو اس شادی کا بالکل علم نہیں تھا۔ جب انہیں شوہر کی دوسری شادی کا علم ہوا تو پیروں تلے سے زمین کھسک گئی۔ انہوں نے ایک ہوٹل میں ادت کو کافی بدنام کیا تھا۔

کہا جاتا ہے کہ دیپا سے شادی کے بعد ادت کافی تنازعات میں الجھاگئے تھے۔ ان کی پہلی بیوی رنجنا جھا نے ان کے خلاف دھوکا دہی اور طلاق دیے بغیر دوسری شادی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ درج کرایا۔ کہا جاتا ہے کہ ابتدائی دنوں میں ادت ان تمام باتوں کو افواہ قرار دیتے رہے ۔

ادت کے انکار سے ان کی پہلی بیوی کا دل ٹوٹ گیا اور رنجنا نے عدالت سے رجوع کیا اور پھر تصاویر اور دستاویزات دکھائے۔ عدالت نے ان کی تصویر تسلیم کرلی اور ادت کو اپنی شادی کا اعتراف کرنا پڑا۔ اس کے بعد عدالت نے انہیں اپنی دونوں بیویوں کو ساتھ رکھنے کا حکم دیا۔ بتادیں کہ دیپا اور ادت کا ایک بیٹا گلوکار آدتیہ نارائن ہے ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp