سابق بزرگ بیوروکریٹ روئیداد خان انتقال کرگئے

اتوار 21 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق سینئر بیوروکریٹ روئیداد خان 100 سال سے زائد کی عمر میں اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔ انہیں اسلام آباد کے ایچ الیون قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

روائیداد خان 28 ستمبر 1923 کو مردان کے ایک پسماندہ گاؤں میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے 1949میں سول سروس جوائن کی، وہ اپنے طویل کیرئیر کے دوران مختلف اہم پوسٹوں پر تعینات رہے۔ روائیداد خان نے 5 صدور اور 3 وزرائے اعظم کے ساتھ سرکاری خدمات انجام دیں۔ وہ سیکریٹری انفارمیشن اور سیکریٹری داخلہ بھی رہ چکے ہیں۔

روائیداد خان 1971 میں جنرل یحییٰ خان کے دور میں سیکریٹری انفارمیشن تھے۔ روائیداد خان کی خودنوشت 1997 میں شائع ہوئی تھی۔ انہوں نے بطور چیف سیکریٹری سندھ، چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا، منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی، سیکریٹری وزارت سیاحت اور بطور سیکریٹری وزارت محںت و افرادی قوت بھی خدمات انجام دیں۔ گزشتہ برس 28 ستمبر 2023 کو انہوں نے زندگی کے 100 برس مکمل کیے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp