ہندو انجینئر نے دو بیویاں رکھنے کا طریقہ ڈھونڈ لیا

اتوار 19 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں ایک ہندو سافٹ ویئر انجینئر نے ایک دلچسپ معاہدے کے تحت دو بیویاں رکھنے کا طریقہ تلاش کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر گوالیار کے رہائشی ایک سافٹ ویئر انجینئر نے اپنی دو بیویوں کے ساتھ ایک معاہدہ طے کیا ہے جس کے مطابق وہ تین دن ایک جبکہ تین دن دوسری بیوی کے ساتھ رہے گا اور اتوار کے دن وہ آزاد ہوگا۔

معاہدے کے تحت شوہر اپنی دونوں بیویوں کو علاحدہ علاحدہ گھر لے کر دے گا جبکہ تنخواہ بھی برابر تقسیم کرے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنی پہلی بیوی سے چھپ کر بھارتی انجینئر نے اپنی ہی ایک کولیگ سے 2018 میں شادی کر لی تھی۔

پہلی بیوی پر یہ حقیقت 3 سال بعد 2021 میں کھلی کہ اس کے شوہر نے دوسری شادی کر لی ہے جس  سے اس کی ایک اولاد بھی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی قانون میں ہندو مرد کو دو شادیاں کرنے کی اجازت نہیں صرف بھارتی مسلمان شہری کو ہی ایک سے زائد بیویاں رکھنے کی اجازت ہے۔

بھارتی قانون میں ایک ہندو کا دوسری شادی کرنا جرم ہے اور ایسے میں اس کی پہلی شادی ختم ہو جاتی ہے تاہم  تینوں فریقین کے درمیان باہمی رضامندی سے معاہدہ طے پایا ہے اور اس میں کسی عدالت کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ