پاکستان نے غزہ کے لیے آٹھویں امدادی کھیپ روانہ کردی، وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار

اتوار 21 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ غزہ کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے پاکستان نے آٹھویں امدادی کھیپ بھیج دی ہے۔ امدادی کھیپ پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے غزہ کے لوگوں کے لیے بھیجی جا رہی ہے۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق وزیرِ خارجہ کی جانب سے کراچی بندرگاہ پر تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں فلسطینی سفیر احمد رباعی نے امدادی کھیپ وصول کی۔ تقریب میں ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ، سفیر احمد امجد علی، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نمائندے اور مختلف امدادی تنظیموں نے شرکت کی۔

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا ویب سائیٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ پاکستان غزہ کے لیے انسانی امداد کی آٹھویں کھیپ روانہ کر رہا ہے جس میں موسم سرما کے خیمے، ترپال، کمبل، ادویات اور خوراک شامل ہے۔

انہوں نے لکھا کہ بذریعہ سمندر بھیجے جانے والی امدادی کھیپ مصر کی پورٹ سعید میں پاکستانی سفیر وصول کریں گے اور غزہ کے عوام تک پہنچانے کے لیے مصری ہلال احمر کے حوالے کریں گے۔ پاکستان غزہ میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کی فوری انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پُر عزم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp