نارووال: لیگی کارکن کے قاتل گرفتار: غنڈہ گردی برداشت نہیں کریں گے، مریم نواز

اتوار 21 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ضمنی انتخابات کے موقع پر پنجاب کے ضلع نارووال میں لڑائی جھگڑے کے دوران قتل ہونے والے مسلم لیگی کارکن کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جاں بحق لیگی کارکن محمد یوسف کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی غنڈہ گردی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ محمد یوسف کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ سیاست کو نفرت اور ذاتی دشمنی میں تبدیل کرنا معاشرے کے لیے بڑا چیلنج ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاست خدمت اور اصلاح کا نام ہے، تشدد اور عدم برداشت کا نہیں۔ سیاست کو ذاتیات اور تشدد کی حد تک پہنچانے والے لوگ ہی قوم کے اصل دشمن ہیں۔

واضح رہے کہ ضمنی انتخابات کے موقع پر نارووال کے علاقے ظفروال میں لڑائی جھگڑے کے دوران مسلم لیگی کارکن قتل ہوگیا تھا، جس کا الیکشن کمیشن نے بھی نوٹس لیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

‘اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ریاستی اور مذہبی فرض،’ قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق کا بل پارلیمنٹ سے منظور

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس میں 900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

وفاقی آئینی عدالت: صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کے لیے درخواست دائر

بنوں میں سرکاری گاڑی پر حملہ، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 3 اہلکار شہید، 3 زخمی

کھجور کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات بنانیوالی والی پاکستانی کمپنی

ویڈیو

کھجور کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات بنانیوالی والی پاکستانی کمپنی

پنجاب کالج کہوٹہ کیمپس ترکھیاں میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فیئر 2025 کا انعقاد

سعودی عرب: پاکستانی کلچرل ویک کا شاندار انعقاد

کالم / تجزیہ

کرکٹ کا سچا خادم اور ماجد خان

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟

بھٹو نیپا چورنگی میں کیوں زندہ نہیں؟