لاہور سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 158 کے تمام 116 پولنگ اسٹیشنوں کے غیرسرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم ليگ ن کے امیدوار چوہدری محمد نواز 39 ہزار 946 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل سنی اتحادکونسل کے چوہدری مونس الٰہی 27 ہزار 980 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں اس حلقے سے شہباز شریف 38 ہزار ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ ان کے مخالف امیدوار یوسف علی نے 23 ہزار ووٹ لیے تھے۔
مزید پڑھیں
ضمنی الیکشن میں یہاں سے فاتح قرار پانے والے چوہدری نواز نے پہلی مرتبہ کسی الیکشن میں حصہ لیا ہے، اس سے پہلے انہوں نے کوئی الیکشن نہیں لڑا، چوہدری نواز 1990 سے مسلم لیگ ن میں ہیں جنہیں پارٹی نے 2013 میں تنظیمی عہدیدار بھی بنایا تھا۔
محمد نواز نے 21 اپریل کے ضمنی الیکشن سے قبل کبھی کونسلر کا الیکشن بھی نہیں لڑا تھا۔
محمد نواز کے حلقے میں مختلف برادریوں کا ووٹ بینک ہے، پارٹی کی طرف سے پہلی مرتبہ انہیں ٹکٹ ملا، اس سے پہلے کئی مرتبہ انہوں نے پارٹی ٹکٹ کے لیے اپلائی کیا مگر پارٹی کی طرف ان کو نظر انداز کیا جاتا رہا۔
چوہدری محمد نواز نے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار مونس الٰہی کو تقریباً ساڑھے 11 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست دی ہے۔
محمد نواز پر عزم ہیں کہ وہ اسمبلی میں آکر اپنے حلقے کے عوام کی خدمت کریں گے۔