وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایران کے صدر عزت مآب ڈاکٹر ابراہیم رئیسی سے فارسی مین گفتگو پر ایرانی وفد خوشگوار حیرت کا شکار ہوگیا۔
پاکستان کے وزیراعظم نے فارسی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چشمِ ما روشن دلِ ما شاد، آپ کو دیکھ کر ہماری آنکھیں ٹھنڈی ہوئیں اور دل خوش ہوا۔
مزید پڑھیں
اس موقع پر وزیر اعظم نے ایرانی صدر کو علامہ تقی بہار کے پاکستان کے بارے میں فارسی میں کلام ’درود بر پاکستان‘ بھی پڑھ کر سنایا۔
ہمیشہ لطف خداباد یارِ پاکستان
بہ کین مباد فلک باد یارِ پاکستان
ترجمہ: پاکستان پر اللہ تعالی کا ہمیشہ فضل و کرم جاری رہے، اور آسمان پاکستان سے کبھی ناراض نہ ہو۔
وزیرِ اعظم نے ایرانی صدر سے گفتگو میں فارسی شعر بھی پڑھا جس میں ان کے دورہ پاکستان کا بھرپور خیرمقدم اور انہیں بار بار پاکستان آنے کی دعوت دی۔
وزیرِ اعظم کی فارسی میں گفتگو پر شرکاء کے چہروں پر مسکراہٹیں پھیل گئیں۔ ایرانی صدر و وفد وزیراعظم کے فارسی زبان پر عبور کو دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔
وزیرِ اعظم کی فارسی میں گفتگو اور اشعار سن کر شرکا داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔