خوراک اور ورزش کے معمولات میں ہلکی سی تبدیلی، خاتون کا وزن 25 کلوگرام کم ہوگیا

منگل 23 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میگن ٹجیل زندگی سے مایوس ہوچکی تھیں، کیوں کہ جب وہ 20 سال سے بھی کم عمر کی تھیں تو ان کا وزن اچانک بڑھنا شروع ہوگیا تھا، جس کے بعد انہوں نے سماجی دعوتوں میں جانا چھوڑ دیا، انہوں نے پول پارٹیز میں بھی جانا چھوڑ دیا کیوں کہ وہ سوئمنگ سوٹ نہیں پہننا چاہتی تھیں، انہیں موزے پہنتے ہوئے بھی کافی دقت ہوتی تھی کیوں کہ ان کا وزن بہت بڑھ گیا تھا۔

یوں تو میگن ٹجیل کے وزن کا مسئلہ پیدائشی نہیں تھا۔ وہ ایتھلیٹک بچی تھی لیکن جب اس نے نرسنگ اسکول میں داخلہ لیا تو باقی سرگرمیوں میں حصہ لینا چھوڑ دیا جس کے باعث اس کا وزن انتہائی حد تک بڑھ گیا۔

میگن ٹجیل کا تعلق شکاگو سے سے ہے، 29 سالہ ٹجیل نے ایک میڈیا ادارے ’بزنس انسائیڈر‘ کو بتایا کہ اس نے نرسنگ اسکول میں کھانے کے مقابلے میں حصہ لیا، جس کے بعد اس میں PCOS (Polycystic ovary syndrome)کی تشخیص ہوئی، جو اس کا وزن بڑھنے کا باعث بنی۔

نرسنگ اسکول سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد میگن ٹجیل نے کیریئر شروع کیا اور ایک نرس کے طور پر رات کی شفٹوں میں کام کرنے سے صحت مند کھانے اور ورزش کرنا اس کے لیے ممکن نہ رہا، اس کا وزن متواتر بڑھتا رہا اور ایک وقت آیا کہ میگن ٹجیل خود کو دیکھنا بھی نہیں چاہتی تھیں۔

‘یہ وہ وقت تھا جب میں خود کو تصویروں میں دیکھنا بھی نہیں چاہتی تھی۔‘

پھر میگن تجیلی نے متوازن غذا، 8 گھنٹے کی نیند کے ساتھ باقاعدہ ورزش کرنے کا فیصلہ کیا

’اس تبدیلی کا مجھ پر بہت بڑا اثر ہوا، اور مجھے لگتا ہے کہ یہ سب سے اہم چیز ہے جس نے میرا وزن کم کرنا شروع کیا۔‘

6 ماہ میں ہی متوازن خوراک اور اکیلے واک کرنے سے ٹجیل نے 55 پاؤنڈ (25 کلوگرام) وزن کم کیا اور اس کی صحت بہتر ہونے لگی، اس نے دوا ویگووی استعمال کرنا شروع کی، جس سے اس کا وزن 50 پونڈ سے زیادہ کم ہو گیا اور برسوں بعد پہلی بار اسے   باقاعدگی سے ماہواری ہوئی۔

ماہواری کا معاملہ ٹھیک ہونے کے بعد تجیلی نے ہر روز جم جانا شروع کیا۔ آغاز صرف آدھے گھنٹے تک ٹریڈمل پر چلنے سے کیا۔

اس نے ’12-3-30′ ورزش کے رجحان کے بارے میں سنا تھا، جس میں 30 منٹ تک تین میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹریڈمل پر چلنا شامل ہے، جیسے جیسے تجیلی کا وزن کم ہوا، اس کا اعتماد بڑھ گیا اور وہ خود کو زیادہ فٹ محسوس کررہی تھی۔

وہ جم میں مشینوں کی طرف بڑھی اور وقت کے ساتھ ساتھ دوڑتی چلی گئی، وہ اب ہاف میراتھن دوڑ رہی ہے اور بغیر مدد کے پل اپس کر سکتی ہے۔

ورزش کرنے کے ساتھ ساتھ میگن تجیلی نے اپنی خوراک کا بھی خاص خیال رکھا، اس نے متوازن کھانا شروع کیا۔

یہ سستا نہیں تھا، لیکن بقول تجیلی وہ ٹیک آؤٹ پر اتنا خرچ کررہی تھی کہ اسے لگتا ہے کہ اس نے ابھی بھی پیسے بچائے ہیں۔’میں صرف ایک ایسی چیز چاہتی تھی جو میرے لیے آسان ہو۔’

میگن ٹجیل کا کہنا ہے ’جب میں نے ویگووی کا استعمال شروع کیا تو یہ میری زندگی میں پہلی بار تھا کہ  ہر ماہ ماہواری باقاعدہ آنا شروع ہوئی، پھر میں نے تمام صحت مند عادات کو جاری رکھا ہے۔’

میگن تجیلی نے PCOS کے علاج کے بعد باقاعدہ ورزش، متوازن غذا اور 8 گھنٹے کی نیند کے باعث اپنے وزن میں خاطر خواہ کمی کی اور اب وہ ایک اسمارٹ لڑکی ہیں۔ ان کا کہنا ہے ‘میں اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ جینا چاہتی ہوں اور صحت مند اور سب سے زیادہ خوش رہنا چاہتی ہوں۔’

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp