ذیابیطس کے مریضوں کے لیے متوازن اور مددگار غذائیں؟

اتوار 21 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ذیابیطس ایسا مرض ہے جو ایک بار ہو جائے تو انسان کا پیچھا نہیں چھوڑتا، اس کی تکالیف وہی سمجھ سکتے ہیں جو اس آزار میں مبتلا ہوتے ہیں۔ بیماری آہستہ آہستہ مریض کے جسم کو اندر ہی اندر ختم کردیتی ہے۔ ذیابیطس کو ادویات اور غذا کے ذریعے صرف کنٹرول کیا جاسکتا ہے اس لیے جو افراد ذیابیطس کے مریض ہیں ان کو اپنی متوازن غذا کا بہت خیال رکھنا چاہیے۔

ماہرین کے مطابق صحت بخش غذا، باقاعدگی سے جسمانی ورزش، وزن کو نارمل رکھنے اور تمباکو نوشی سے اجتناب جیسی عادات سے ذیابیطس اور اس کی پیچیدگیوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ کاربو ہائڈریٹس سے بھرپور خوراک جیسے روٹی، دلیہ، چاول، پاستہ، پھل، دودھ اور میٹھی چیزیں بلڈ شوگر بڑھا سکتی ہیں۔

7 غذائیں جو خون میں شوگر کی سطح کنٹرول میں رکھنے میں مدد کرسکتی ہیں

1- کچی، پکی ہوئی یا سینکی ہوئی سبزیاں، جنہیں آپ ،مختلف چٹنیوں یا ڈریسنگ کے ساتھ کھا سکتے ہیں۔ ہمس، سالسا یا اپنے سلاد میں بالسمی سرکے اور زیتون کا تیل ملا کر کھائیں۔

2- پالک، سرسوں اور کیل (بند گوبھی کی ایک قسم) آپ کے کھانوں میں غذائیت بھر دیتے ہیں۔ ان کو آملیٹ، سوپ یا سلاد کے ساتھ کھائیں۔

3- عام پانی بہت زبردست ہے مگر اس میں لیموں، نارنگی یا کھیرے اور تھوڑے بہت پودینے کے پتے ڈال کر پینے سے پورا دن آپ کا جسمانی نظام زہریلے اجزا سے پاک رہنے کے ساتھ ساتھ یہ پانی آپ کو ٹھنڈا بھی رکھے گا۔

4- کیا آپ کو معلوم ہے کہ ایک کپ خربوزے میں صرف 15 گرام کاربوہائیڈریٹس شامل ہوتے ہیں؟ اس لیے خربوزے سے اپنا پیالہ بھریں اور مزے لے کر کھائیں۔

5- لوبیا اور لال لوبیا، مٹر اور مسور کی دال کو سلاد، چاٹ یا کچی سبزیوں کے ساتھ سالسہ میں ملا کر کھائیں، اس میں مکئی کے دانیں، دھنیا، پیاز اور ٹماٹر ڈال کر اور بھی ذائقہ دار بنا دیں۔

6- چکنائی کے لحاظ سے زیتون کا تیل، ناشپاتی اور فربہ مچھلی کا انتخاب اچھا ہے۔ سالمن مچھلی کو سینک کر سلاد پتے، رومین یا پالک کے اوپر رکھ کر نوش کریں، اگر آپ زیتون کا تیل ڈالنا نہیں چاہتے تو مچھلی کا تیل بھی آپ کی ڈریسنگ ہوسکتی ہے۔

7- پنیر، انڈے، بغیر چربی کا گوشت جیسے چکن یا ایک کپ دہی آپ کو اچھی مقدار میں پروٹین فراہم کر سکتے ہیں جس سے آپ کا شکم سیر رہتا رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp